متحدہ کے3ڈکیت2گینگ وار کارندے پکڑے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نےشہر کے مختلف علاقوں میں مارکارروائیوں کے دوران متحدہ لندن کے 3 ڈکیت اور 2 گینگ وار کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ دیگر کارروائیوں میں 40ملزم پکڑے گئے۔ رینجرز نے سپر مارکیٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہو ئے 3 ملزمان نسیم اختر، حبیب اللہ، محمد حیدر کو گرفتار کرلیا، ترجمان نے کہا کہ ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن سے ہے جو کہ ڈکیتی اسٹریٹ کرائم ومنشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن، سعید آباد میں کارروائی کرتے ہو ئے 5 ملزمان امیر علی، اللہ ڈنو، بابر علی، ریاض، عبدالستار کو گرفتار کیا ،جو کہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث ہیں۔ بغدادی کے علاقے لیاری سلاٹر ہاؤس کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے غفار ذکری گروپ کے2 کارندوں دانش اور آفتاب کو پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اغوا برائے تاوان کے مطلوب ملزم عبدالغفار کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر ہے۔ محمود آباد پولیس نے مقابلے کے بعد 2ملزمان رئیس اور عتیق کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ عزیز آباد پولیس نے 2 گٹکا فروش آصف اور فاروق کو، کلفٹن پولیس نے رکشہ چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان اظہر ،یونس اور نعیم کو،سولجر بازار پولیس نے 2 ملزمان غلام محمد اور زبیر کو ،قائد آباد پولیس نے 2 ملزمان حسن اور حیات اللہ کو ،تیموریہ پولیس نے مقابلے کے بعد 4 ملزمان مظہر ،ندیم، احسان اللہ اور ناصر کو گرفتار کر کے اسلحہ 2موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ گلبرگ پولیس نے 2ملزمان دلداراور فیصل کو کورنگی صنعتی ایریا ،کورنگی ،عوامی کالونی اور سعود آباد پولیس نے 4 ملزمان شہزاد،عدنان ،ایاز اور حمزہ کو ابراہیم حیدری پولیس نے 13جنوری کو مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزم شمشیر کو بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن بلاک 4 میں واقع شیشہ کیفے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 افراد شیراز،نبیل علی، راجہ اور ساجد علی کو گرفتار کرکے 11 شیشہ حقے برآمد کرلئے۔ سرسید ٹاؤن پولیس نے ملزم ایوب کو آرام باغ پولیس نے ملزم وقار کو سائٹ بی پولیس نے 3 ملزمان گلبہار، شیر دراز اور جافر خان کو ،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے 2 ملزمان شیخ محمد حنیف اور محمد شہروز کواور بہادر آباد پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم عطااللہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔