عبدالرحیم کو فوری بازیاب کرایا جائے-حافظ نعیم
کراچی(پ ر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی بلال کالونی کے رہائشی نوجوان عبدالرحیم کو رات کے اندھیرے میں گھر سے اٹھاکر لاپتہ کردینا انتہائی افسوسناک اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ حکومت عبد الرحیم سمیت تمام لاپتہ افراد کو فوری رہا کرے ۔انہوں نے لاپتہ عبدالرحیم کے اہلخانہ سے ملاقات میں مزید کہا کہ ماورائے عدالت اقدامات سے عوام میں تشویش پیدا ہورہاہے۔