کینسر کے مریضوںکے علاج میں مدد کیلئے فائزر اور پاکستان بیت المال کے درمیان معاہدہ

0

کراچی (بزنس رپورٹر) فائزر لیمٹڈ اور بیت المال نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت دونوں ادارے کینسر اور انتہائی نگہداشت کے مریضوں کو مدد فراہم کریں گے، جو پاکستان بھر میں روایتی طریقہ سے علاج سے محروم ہیں اور انہیں علاج کی ضرورت ہے۔ یہ شراکت داری فائزر کی جانب سے شروع کئے گئے مریضوں کی رسائی کے پروگرام ’’مسیحا ‘‘کا حصہ ہے ۔ کنٹری منیجر فائزر سید وجیہہ نے کہا کہ ہمیں بیت المال کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے مریضوں کی رسائی کے پروگرام میں اہم سرمایہ کاری پر خوشی ہے۔ ایم ڈی بیت المال کے عون عباسی بپی نے کہاکہ مستحق مریضوں کیلئے شراکت داری نہایت اہم ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More