خراب صورتحال کے باوجود 2018 کی آخری سہہ ماہی میں مضبوط اقتصادی اعتماد قائم- اے سی سی اے رپورٹ
کراچی (بزنس رپورٹر) اے سی سی اے (دی ایسوسی ایشن چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹس )اور آئی ایم اے (انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اکائونٹس ) کی جانب سے حالیہ عالمی اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ 2018 کی آخری سہ ماہی میں خراب صورتحال کے باوجود پاکستان مضبوط اقتصادی اعتماد قائم ہے، جب کہ امریکہ ،چین اور یورو زون ، دنیا کی تین بڑی معیشتوں نے کمزور ترقی کی نشاندہی کے ساتھ منفی اعتماد کا اسکور حاصل کیا ۔ عالمی سطح پر اقتصادی اعتماد مسلسل تیسری مرتبہ 2018کی سہ ماہی میں کم ہوا ۔ اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ مجید اسلم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مجموعی طور پر اقتصادی دنیا بھر میں بہتر ہے ،2009کے بعد پاکستان میں اقتصادی اعتماد اس وقت سب سے نچلی سطح میں دوسرے نمبر پر ہے۔