امجد صابری کے قتل کے ملزم کی سزائے موت معطل

0

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے معروف قوال امجد صابری قتل کے ملزم کی سزائے موت کو معطل کر دیا ہے۔معروف قوال امجد صابری کے قتل کے الزام میں عارش نامی ملزم سرگودھا کا رہائشی ہے جسے فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ ملزم کی والدہ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں اس کی سزائے موت معطل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔درخواست گزار کے مطابق ان کے بیٹے کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اور اسے صفائی کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی سزائے موت کا فیصلہ معطل کر دیا، کیس کی سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More