گیس لوڈشیڈنگ اموات- وزیراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان
ایبٹ آباد(نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 3 تین دن تک ہزارہ ڈویژن میں گیس لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا تو وفاقی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیاجائے گا ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے اندر 10 افراد جو گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے اس کا مقدمہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پٹرولیم کے خلاف درج کرائیں گے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کا گیس کا کوٹہ اسلام آباد اور پشاور کو دے کر ہزارہ ڈویژن کے عوام کو پریشان کیاجارہا ہے وفاقی حکومت نے اگر اپنا قبلہ درست نہ کیا تو سوموار کے روز شاہراہ ریشم بلاک کرکے احتجاج کیاجائے گا ۔