بھارت پرامریکی نوازشیں-روسی ہتھیار خریدنے پرپابندیاں ختم کردیں

0

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹ نے ایک بار پھر بھارت نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے روسی ہتھیار خریدنے پر بھارت کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کا دفاعی بل حتمی طور پر منظور کرلیا ہے۔امریکی سینیٹ میں روسی ہتھیار خرید نے پر بھارت کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا دفاعی بل (نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ 2019) منظور کرلیا گیا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دستخط کےلیے بھجوا دیا گیا ہے۔ قبل ازیں یہ بل امریکی ایوانِ نمائندگان سے منظور کیا جاچکا تھا۔بھارت پر پابندیاں ختم کرنے سے متعلق بل کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ وہ سینیٹ میں حزبِ اقتدار اور حزبِ اختلاف، دونوں کی جانب سے افہام و تفہیم کے ساتھ یہ بل منظورکرنے پر بے حد مسرور ہیں کیونکہ یہ بل امریکی اتحادیوں اور شراکت داروں کو سہولت فراہم کرنے کےلیے ہے۔ انہوں نے کہا کہیہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان پالیسیوں کو ذمہ دارانہ طور پر نافذ کرتے ہوئے اپنی کارکردگی اوراحتساب کی روایت پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،واضح رہے کہ امریکی دفاعی بل میں عسکریت پسندوں کے خلاف اپنے علاقے کا دفاع کرنے کےلیے افغان سیکورٹی فورسز کی صلاحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More