وفاق سندھ میں گاج ڈیم منصوبہ ا پنے وسائل سے مکمل کرے ۔وزیر اعلیٰ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی گاج ڈیم کا منصوبہ مکمل کرے۔ یہ بات انہوں نے گاج ڈیم سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں رکن ای سی این ای سی نثار کھوڑو، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، اسپیشل سیکریٹری (ٹیکنیکل) اور دیگرشریک ہوئے۔ وزیراعلی نے کہا کہ جامشورو میں گاج ڈیم زیرتعمیر ہے، یہ وفاقی منصوبہ ہے جس سے 28000ایکڑاراضی سیراب ہوگی منصوبے کی اصل لاگت 9ارب تھی جو اب پونے 48ارب ہو گئی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ منصوبے میں سندھ22ارب حصہ ڈالے لیکن ہم یہ فنڈز نہیں دے سکتے وفاق دیگر صوبوں میں اپنے منصوے مکمل کررہا ہے اسی طرح یہ منصوبہ بھی مکمل کرے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کے فور منصوبے کیلئے 260ایم جی ڈی پانی دیا جائے، وفاق کے ساتھ یہ معاملہ بھی اٹھایا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبہ کے سروے کیلئے محکمہ ایریگیشن کوہدایت کردی۔