کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں آج بارش کا امکان

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، ژوب، قلات اور مکران ڈویژن میں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی نوید سنائی ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز ملک میں نیا مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوجائے گا اور یہ سلسلہ اتوار کو ملک بھر میں پھیل جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے اور اتوار کے درمیان کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، ژوب، قلات اور مکران ڈویژن میں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔ برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے اس لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More