نواز شریف کو کئی بیماریاں لاحق ہیں-میڈیکل بورڈ

0

لاہور(امت نیوز)امراض قلب کے بورڈ نے کہاہے کہ نواز شریف کو کئی بیماریاں لاحق ہیں جن کا علاج ضروری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل کی ہدایت پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی( پی آئی سی) کے تین رکنی بورڈ نے نواز شریف کا معائنہ کیا۔ بورڈ میں پروفیسر شاہد حمید، ڈاکٹر ساجد اور ڈاکٹر حامد خلیل شامل تھے۔ سابقہ میڈیکل ریکارڈ نہ ہونے کی بنا پر میڈیکل بورڈ نے ضروری ٹیسٹ تجویز کر دیئے ہیں۔میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو رات کے وقت دونوں بازوؤں میں شدید درد کا سامنا تھا اور رات کے وقت پاؤں کے انگوٹھے میں درد بھی رہتا ہے، اسپیشل میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی ادویات کا معائنہ، ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کیے ۔ بورڈ نے معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ٹیسٹس کے مطابق نواز شریف 18 سال سے دل کے عارضے اور 10 سال سے شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں، 2 بار انجیو پلاسٹی اور 2 دفعہ اوپن ہارٹ سرجری بھی ہوچکی ہے اور اس وقت انہیں بیشتر بیماریاں ہیں جن کا علاج ضروری ہے۔میڈیکل بورڈ نے تجاویز میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی ایکو کارڈیو گرافی، اسٹریس تھیلیم اور ٹی آر او پی کے ٹیسٹ کی رپورٹ اور سابقہ ریکارڈ دیکھنے کے بعد مزید علاج و معالجے کا فیصلہ کیا جا ئےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More