کراچی سے سکھر جانے والا پی آئی اے طیارہ ڈرون سے ٹکراتے بال بال بچا

0

کراچی(امت نیوز) پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے سکھر جانے والا جہازپرواز کے دوران ایک ڈرون طیارے کے انتہائی قریب آگیا،واقعہ سپر ہائی وے پرافغان بستی کے قریب پیش آیا۔ذرائع کے مطابق طیارہ اس وقت 4300 فٹ کی بلندی پر اور ڈرون طیارے سے 50 سے 100 فٹ اوپر تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے واقعے کی اطلاع فوری طورپرکنٹرول ٹاور کو دی، سول ایوی ایشن حکام نے پولیس کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے سپرہائی وے کےاطراف میں سرچ آپریشن شرع کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More