لاہورہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی مقدمات کیلئے نیا2 رکنی بنچ تشکیل
لاہور(امت نیوز)لاہورہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی مقدمات کا2رکنی بینچ تحلیل کرکےجسٹس محمدقاسم خان کی سربراہی میں نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دےدیاگیا ۔چیف جسٹس سردارمحمدشمیم خان نےنیا بینچ تشکیل دینےکی منظوری دی،جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں انسداددہشتگردی کیسزکی سماعت کرنےوالا بینچ تحلیل ہونےکےبعدنیا بینچ تشکیل دیا گیا۔نئے بینچ میں جسٹس قاسم خان اورجسٹس امجدجاویدگورال شامل ہیں۔