سعد رفیق کے بے نامی اکاؤنٹس کا انکشاف

0

لاہور(امت نیوز) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بے نامی اکاؤنٹس بھی سامنے آگئے ہیں، نیب نے بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جعلی اکاؤنٹ میں پیراگون سے 6 ارب 20 کروڑ 12 لاکھ روپے منتقل کئے گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بے نامی اکاؤنٹس بھی سامنے آگئے ہیں، نیب نے ان اکاونٹس کی تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کر دی ہیں، جعلی اکاؤنٹ میں پیراگون سے 6 ارب 20 کروڑ 12 لاکھ روپے کی رقم منتقل کی گئی ہے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ سعد رفیق نے خالد حسین نامی شخص کے اکاونٹ سے اربوں روپے منتقل کئے ہیں نیب رپورٹ کے مطابق پیراگون میں ایگزیکٹو بلڈرز کی جانب سے 6 ارب سے زائد رقم جمع کرائی گئی ہے ۔نیب رپورٹ کے مطابق شمع ندیم کے اکاؤنٹ میں 9 کروڑ 69 لاکھ ایگزیکٹو بلڈرز کے اکاؤنٹ سے منتقل کیے گئے، رضیہ پروین نامی خاتون کے اکاؤنٹ میں بھی 13 کروڑ 74 لاکھ روپے منتقل گئے، نیب کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹس ہولڈرز اور سعد رفیق سے بے نامی اکاؤنٹس میں رقم منتقلی کے معاملے پرتحقیقات کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More