آسٹریلین اوپن -ٹاپ پلیئرز کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی

0

میلبورن(امت نیوز) عالمی نمبر ایک سربین سٹار نوویک جوکووچ، رافیل نڈال، کائی نیشکوری، میلوس رائونک، ڈینل مدودوف، پبلو کارینو بسٹا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ہفتہ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینس شپووالوو کو زبردست مقابلے کے بعد 6-3، 6-4، 4-6 اور 6-0 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ہسپانوی سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نڈال بھی تیسرا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی منور کو شکست فاش سے دوچار کیا، جاپانی کھلاڑی نیشکوری نے جائو سوزا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ نیشکوری پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے، روسی کھلاڑی ڈینل مدودوف نے ڈیوڈ گوفن کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، اسپینش کھلاڑی کارینو بسٹا نے اٹالین کھلاڑی فابیو فوگنینی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More