چیئرمین بورڈ سپر لیگ پاکستان منتقل کرنے کے خواہشمند

0

لاہور(خبر ایجنسی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ ہم ہر کرکٹ بورڈ سے پاکستان میں کھیلنے کے لیے بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار کوئی کھلاڑی پاکستان میں آکر کھیل لے، میں ضمانت دیتا ہوں وہ دوبارہ آنے سے منع نہیں کرے گا۔پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ چاہتا ہوں کہ اگلے سال پی ایس ایل کے آدھے میچ اور 2 سال بعد پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہو۔پرفارمنس کے سوال پرانہوں نے جواب دیا کہ ٹیسٹ میچ میں ویسے ہی دبائو ہوتا ہے، آپ کیوں کھلاڑیوں پر دبائو ڈال رہے ہیں۔إ

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More