اسلام آباد – قبضہ مافیا کے 9 بڑے نام فورتھ شیڈول میں شامل

0

اسلام آباد(وقاص منیر چوہدری)حکومت کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد شہر اقتدار میں سرگرم 9 بڑے قبضہ مافیا کے کارندوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے گئے ہیں۔جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں اہم تبدیلیاں اور سالہا سال سے ایک جگہ پر تعینات 12پٹواریوں کے تبا دلےکردیئے گئے ہیں چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کےمطابق تمام افراد کےنام انسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے ہیں۔ اینٹی ٹیررزم ایکٹ کی شیڈول فور میں مصور عبا سی ولد محمد بو ٹا ، راجہ علی اکبر ولد ولایت حسین ،چوہدری مدثر ولد محمد نذیر ،سائیں فضل انعمام صابر ولد فضل اکرام ،راجہ ناصر حنیف ولد محمد حنیف ،راجہ رضی الرحمن ولد عبدالرحمن، خرم شہزاد ولد حاجی جا وید اقبال ،چوہدری عبد الرحمن ولد رحمت علی اورآصف کھو کھر ولد محمد نواز شامل ہیں ذرا ئع کے مطابق اسلام آباد کے محتلف مو ضع جا ت میں تعینات با اثر پٹواری قبضہ گر وپوں کی ساتھ مل کر سر کا ری زمین اور شاملات نجی ہاو سنگ سو سائیٹوں کے نام منتقل کر تے ہیں اورعر صہ دراز سے ایک ہی پٹوار سر کل میں تعینات رہے ہیں چیف کمشنر کی جانب سے تما م پٹواریوں کے تبا دلوں کے احکامات بھی جا ری کیے گئےہیں جبکہاسلام آ باد کے زون تھری ا ور فور کے مو ضع جات میں تعینات پٹواریوں کے اثا ثوں کی تحقیقات نیب سے کر وانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس کے فیصلہ اگلے مر حلے میں کیا جا ئے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More