صوفی بابا اکرام کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے- رانا اعظم
کراچی (پ ر) تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری پبلک ویلفیئر سندھ کے رانا محمد اعظم نے درگاہ طاہر شاہ جیلانی کے گدی نشین پیر صوفی بابا محمد اکرام کے قتل کی شدید مذمت کی اور حکومت اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ حملہ آور کو جلدازجلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔