چھٹی حب کراس ریلی فائنل میں 4کیٹگریز کےمقابلے-45ریسر شریک

0

حب (نمائندہ امت)حب کے علاقے پیر کس میں چھٹی حب کراس ریلی کافائنل ہوا، جس میں ملک بھر سے 45 معروف مردو خواتین ریسرز نے شرکت کی۔ آرگنائزر شجاعت شیروانی نے ریلی کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل ، اسسٹنٹ کمشنر حب افتخار بگٹی اور دیگر انتظامی افسران نے ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ریسرز سمیت علاقائی معززین سے ملاقاتیں کیں۔ کراس ریلی کی پر وقار تقریب میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ریسرز کیساتھ تصاویر بنوائیں ۔ریلی کا ٹریک 10 کلومیٹر پر مشتمل تھا جس میں 29کٹس ( موڑ ) تھے جبکہ ریلی میں4 مختلف کیٹیگریز تھیں، جن میں لیڈیز، اسٹاک اور پری پئیرڈ کیٹیگری شامل ہیں۔ ریلی کا آغازلیڈیز کیٹیگری سے ہوا، جس میں4خواتین ریسرز نے حصہ لیا۔سلمیٰ مروت خان نے اپنی گاڑی دوڑا کر حب ریلی کا آغاز کیا اورسب سے کم وقت میں10کلومیٹر کے ٹریک کا ٹارگٹ مکمل کیا اور اول نمبر پر آکر چیمپئن شپ حاصل کرلی جبکہ گزشتہ سال کی چیمپئن تشنا پٹیل اپنے ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکیں اور دوسرے نمبر پررہیں جبکہ اسما آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دیگر 2کیٹیگریز میں 40سے زائد مرد ریسرز نے حصہ لیا، جن کے نتائج کے مطابق اے کیٹیگری پری پئیرڈ میں پہلی پوزیشن آصف امام نے حاصل کی جبکہ ندیم خان دوسرے اور عرفان اللہ تیسرے نمبر پر رہے۔بی کیٹیگری میں نوابزادہ میر عامرمگسی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ صاحبزادہ بہادر عزیزدوسرےاورمحمد دھانجی تیسرے نمبر پر رہے ۔ اے اسٹاک کیٹیگری میں منصور علیم پہلے نمبر پر جبکہ بی اسٹاک کیٹیگری میں رونی پٹیل پہلے نمبر پر رہے ۔ سی اسٹاک کیٹیگری کے نتائج کے مطابق ببرک بلوچ پہلے نمبر پر، ناصر دوسرے نمبر پر اور شاہد علی تیسرے نمبر پر رہے۔اس موقع پر پیپلز پا رٹی کے رہنما سابق وزیر مملکت آیت اللہ درانی، چیئرمین رجب رند ، کونسلر عثمان کو ہ بلوچ ، احمد خان مگسی ،حا جی عبد الحمید رند سمیت علا قائی معززین اور عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More