پاکستان کو ایشین ’’فٹ سال‘‘ کی میزبانی مل گئی

0

اسلام آباد (امت نیوز) ایشین فٹ سال چیمپئن شپ روواں سال دسمبر میں وفاقی دارالحکومت میں کھیلی جائے گی جس کی میزبان پاکستان کو مل گئی ہے،پاکستان فٹ سال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر حاجی طارق محمود نے کی ، اجلاس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی کے علاوہ فیڈریشن کے ساتھ منسلک تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندے شریک ہوئے جبکہ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ابو احمد عاکف نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے گذشتہ برس کے اخراجات، آمدن کے علاوہ فیڈریشن کی کارکردگی اور آئندہ برس کی سرگرمیوں پر رپورٹ پیش کی گئی اور اس بارے جنرل کونسل کے ارکان نے منظوری دی،اجلاس میں آئندہ کی سرگرمیوں کی منظوری دی گئی ہے جس میں مردوں کی قومی فٹ سال چیمپئن ستمبر میں اسلام آباد ہوگی ، اکتوبر میں سائوتھ ایشین فٹ سال چیمپئن شپ نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں قومی ٹیم شرکت کرے گی،خواتین کی قومی فٹ سال چیمپئن نومبرمیں لاڑکانہ منعقد ہوگی، ایشین فٹ سال چیمپئن شپ روواں سال دسمبر میں وفاقی دارالحکومت میں کھیلی جائے گی جس کی میزبان پاکستان کو مل گئی ہے، پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے اس کے علاوہ جشن آزادی، یوم دفاع، پاکستان ڈے کے موقع پرنمائشی میچز منعقد کروانے کی تمام متعلقہ صوبائی ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More