سوشل میڈیا کے ذریعے فراڈ کرنے والے گروہ کا اہم رکن گرفتار
ایبٹ آباد (نمائندہ امت ) ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کاروائی میں فیس بک کے زریعے پیسوں کا لالچ دیکر شہریوں سے فراڈ کرنے والے بین القوامی گروہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا ملزم نے مقامی شہری سے چالیس لاکھ کا فراڈ کیا ملزم نائجیرین شہری ہے ایبٹ آباد کے رہائشی طاہر سرور نے ایف آئ اے سائبر کرائم کو درخواست دی کہ فیس بک کے زریعے اس کو بھاری رقم دینے کا جھانسہ دیگر چالیس لاکھ روپے وصول کر لیئے گئے اور اس کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم طاہر خان نے درخواست پر کاروائ کی اور ایک غیر ملکی نائجیرین شہری فرنک نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئ اے سائبر کرائم طاہر خان کے مطابق گرفتار ملزم بین القوامی گروہ کا اہم رکن ہے اس کے ساتھی یو کے نائجیریا اسلام آباد لاہور میں موجود ہیں جو فیس بک کے زریعے شہریوں کو بھاری ڈالر دینے کی لالچ میں ان سے فراڈ کر کے بھاری رقم وصول کرتے ہیں دیگر ملزمان کو انٹر پول سے گرفتار کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔