انگلش کرکٹر نے رواں بنگالی لیگ میں پہلی سنچری داغ دی
ڈھاکہ (امت نیوز) راجشاہی کنگز کے انگلش بلے باز لاری ایونز رواں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے، انہوں نے پیر کو کومیلا وکٹورینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انتہائی شاندار اور جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور سنچری سکور کی، انہوں نے6چھکوں اور9چوکوں کی مدد سے104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے،وہ بی پی ایل تاریخ میں سنچری بنانے والے مجموعی طور پر نویں بلے باز ہیں، اس سے قبل کرس گیل، صابر رحمان، احمد شہزاد، ڈیوائن سمتھ، محمد اشرفل، جانسن چارلس، شہریار نفیس اور ایون لیوس بھی سنچریاں بنا چکے ہیں، کرس گیل کا ریکارڈ پانچ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی سب سے تیز اننگ کھیلنے کا اعزاز شاہد آفریدی کے پاس ہے، جنہوں نے گزشتہ دنوں 21 گیندوں پر 98 رنز بنائے۔
٭٭٭٭٭