سیالکوٹ میں اسٹنٹ رائیڈرز کی بھرمار

0

سیالکوٹ(امت نیوز)سیالکوٹ میں اسٹنٹ رائیڈرز کی بھرمار سے شہری پریشان ہیں۔سروے سے پتہ چلا ہے کہ سیالکوٹی نوجوان سب سے زیادہ ون ویلنگ کا شوق رکھتے ہیں۔ جبکہ سال کے ابتداء میں ہی شہر میںسب سے زیادہ حادثات ریکارڈ کئے گئے۔سیالکوٹ میں ون ویلنگ کا خطرناک کھیل شدت اختیار کر گیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پر اسرار خاموشی کے باعث مصروف ترین شاہراہوں پر ون ویلنگ جاری ، شہریوں نے حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ اور اس کے گردو نواح میں نوجوان منچلے موٹر سائیکل پر خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ پولیس اہلکار دیکھتے ہوئے بھی ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتے تاہم فرضی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر کے کارروائی بنا لی جاتی ہے ۔ سیالکوٹ کی مصروف شاہراہوں سرکلرروڈ ، خواجہ صفدر روڈ ، ہیڈ مرالہ روڈ ، کوٹلی لوہاراں ، کشمیر روڈ پکا گڑھا ، سیالکوٹ ڈسکہ روڈ اور سیالکوٹ پسرور روڈ پر نوجوان اور منچلے خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ نوجوان سلنسر نکال کر اپنی بلا نمبری موٹر سائیکلوں پر فش رائیڈنگ کے نام سے ون ویلنگ کا خطرناک کھیل کھیلتے ہیں ۔ ون ویلنگ اور فش رائیڈنگ اکثر و بیشتر سکولز و کالجز کے طالب علموں کی بڑی تعداد چھٹی کے بعد کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More