ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں – عامر ڈوگر
اسلام آباد (امت نیوز)رکن قومی اسمبلی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور کھیل کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےاسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور سی بی آر ہاؤسنگ سوسائٹی کے تعاون سے اسلام آباد فٹ بال سپر لیگ کی تقسیم کٹ/یونیفارم کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ ملک میں جتنا ٹیلنٹ ہے فٹ بال کا کھیل خوب ترقی کریگا۔