پی سی بی نے سرفراز کو ’’تمیز‘‘ سیکھانے کا تہیا کرلیا
لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پی سی بی کا سرفراز احمد کے نسل پرستانہ ریمارکس پر شدید ردعمل، معاملے پر قومی ٹیم کے کپتان کا دفاع نہ کرنے اور کھلاڑیوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے جنوبی افریقی کرکٹر کیلئے ادا کیے جانے والے نسل پرستانہ ریمارکس پر ردعمل دیا ہے۔پی سی بی نے سرفراز احمد کے نسل پرستانہ ریمارکس کی مذمت کی ہے۔ پی سی بی نے معاملے پر قومی ٹیم کے کپتان کا دفاع نہ کرنے اور کھلاڑیوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرفراز احمد قابل احترام ہیں تاہم ان کے ریمارکس ناقابل قبول ہیں۔ امید ہے کہ اس معاملے کا پاکستان جنوبی افریقہ سیریز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور تماشائی میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کرتے رہیں گے۔