ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے سامنے ڈٹ گیا

0

برج ٹائون (اسپورٹس ڈیسک) ہوپ، چیسی اور ہیٹ مائر کی نصف سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنالئے۔ شائی ہوپ 57، چیسی 54، کیمپ بیل 44 اور براتھ ویٹ 40 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، ہیٹ مائر ناقابل شکست 56 کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی طرف جیمز اینڈرسن نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اور بین سٹوکس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ برج ٹائون میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے براتھ ویٹ اور کیمپ بیل نے اننگز کا آغاز کیا دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 53 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر کیمپ بیل 44 رنز بناکر معین علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے وہ میزبان ٹیم کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More