ویسٹ انڈیز کو برتری سے روکنے میں انگلینڈ ناکام

0

نارتھ سائونڈ(اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا کر 85 رنز کی برتری حاصل کر لی، کریگ بریتھویٹ 49 کیمپبل 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، سٹورٹ براڈ نے 3 اور معین علی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نارتھ سائونڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈین ٹیم نے 30 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو کریگ بریتھویٹ 11 اور کیمپبل 16 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا تاہم 70 کے سکور پر بین سٹوکس نے کیمپبل کو آئوٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، انہوں نے 47 رنز بنائے، 133 کے سکور پر معین علی نے بریتھویٹ کو آئوٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، انہوں نے 49 رنز بنائے، شائی ہوپ 44 رنز بنانے کے بعد براڈ کی گیند کا نشانہ بنے، اسی اوور میں براڈ نے روسٹن چیس کو بولڈ کر کے انہیں پویلین کی راہ دکھائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More