گوروں نے کالی آندھی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

0

نارتھ سائونڈ (امت نیوز) کیمر روچ اور جیسن ہولڈر کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس نے کالی آندھی کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 14 رنز کا ہدف دیا جو اس نے تیسرے اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، ہولڈر اور روچ نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، روچ نے میچ میں 8 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ نارتھ سائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 306 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اس نے انگلینڈ کے خلاف 119 رنز کی برتری حاصل کی، ڈیرن براوو 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان جیسن ہولڈر 22، کیمر روچ 6 اور الزاری جوزف 7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سٹورٹ براڈ اور معین علی نے 3، 3 جیمز اینڈرسن اور بین سٹوکس نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More