کینبرا ٹیسٹ میں اسٹارک اور عثمان چھاگئے

0

کینبرا (امت نیوز) مچل سٹارک کی تباہ کن بائولنگ اور عثمان خواجہ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت آسٹریلیا کی سری لنکا کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، میزبان ٹیم نے 196 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے آئی لینڈرز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 516 رنز کا ہدف دیا، عثمان خواجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی اور 101 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ٹریوس ہیڈ 59 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، جواب میں سری لنکن ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان 17 رنز بنا لئے، آئی لینڈرز کو کامیابی کیلئے مزید 499 رنز اور کینگروز کو 10 وکٹوں کی ضرورت ہے، دیمتھ کرونارتنے اور لاہیرو تھریمانے 8، 8 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، دریں اثناء سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگز 534 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 215 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔ سٹارک نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More