نسل پرستانہ جملے کے معاملے پر اپنوں نے مروایا-سرفراز

0

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ نسل پرستانہ جملے کے معاملے پر اپنوں نے مروایا،ایک لفظ پرپوراایشو بن گیا،اللہ نے چاہا تو واپسی ضرور ہو گی، کپتانی کاگرین سگنل پہلے بھی تھا،ان شا اللہ آگے بھی ہوگا۔اتوارکوپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سائوتھ اینڈ کلب قومی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں مشورے دیئے، بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آج بھی اچھا کھیل پیش کیا،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قسمت نے پاکستان ویمن ٹیم کا ساتھ نہیں دیا۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ وکٹ کے پیچھے بولتے رہنا میری عادت ہے اور میری فطرت تبدیل نہیں ہوگی۔ بولتے رہنے کامقصد ٹیم کاحوصلہ بڑھاناہے، میری غلطی کو ایشو بنانے کی کوشش کی گئی، اس معاملے میں اپنوں نے ہی مروایا جب کہ میں نے غلطی کی اسے تسلیم کیا اور جنوبی افریقن کرکٹر مطمئن ہوگیا تھامیں نے واضح کیا کہ ماں کی اہمیت ہوتی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More