برینڈن میکولم نے آسٹریلوی لیگ کو بھی خیر باد کہہ دیا

0

میلبورن (امت نیوز) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم نے آسٹریلوی بگ بیش کو بھی خیر باد کہہ دیا۔ برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے 37 سالہ میکولم نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کے خلاف میچ کے بعد اپنے اس فیصلے سے ساتھیوں کو آگاہ کیا۔ وہ اب جمعے کو لیگ میں اپنا آخری میچ گابا اسٹیڈیم میں میلبورن اسٹارز کے خلاف کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دوسری لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے لیکن بگ بیش کا یہ آخری سیزن ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے برینڈن میکولم نے مستقبل میں کوچنگ کی طرف آکر نوجوانوں کو اپنے تجربے اور مہارت سے سکھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More