قطری فٹبال ٹیم کی شرٹ پہننے پر برطانوی سیاح گرفتار
دبئی (اسپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی پولیس نے برطانوی شہری کو قطری فٹ بال ٹیم کی شرٹ پہننے پر گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 سالہ علی عیسیٰ احمد نے یو اے ای میں منعقد فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔عراق اور قطر کے مابین کھیلے گئے فٹ بال میچ میں علی عیسیٰ احمد نے بطور شائق قطری ٹیم کی شرٹ پہنی تھی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ علی عیسیٰ نے انجانے میں قطری ٹیم کی شرٹ پہنی کیونکہ یو اے ای میں قطرکی حمایت قابل جرم ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر مشرق وسطیٰ مملک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔علی عیسیٰ احمد کو بھاری جرمانہ اور محدود دورانیے کی جیل کی سزا ہو سکتی ہے اس حوالے سے یو اے ای سفارتخانے نے موقف اختیار کیا کہ معاملے کی تحقیقات اور وزارت خارجہ کی جانب سے بھرپور مدد فراہم کی جارہی ہے۔
٭٭٭٭٭