یونان میں پاکستانی تارک وطن نوجوان کے قتل پر 8 افراد گرفتار
ایتھنز(امت نیوز) یونانی پولیس نے تارک وطن پاکستانی کو قتل کرنے والے 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ قتل کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک پاکستانی نوجوان اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6 افغان اور 2 پاکستانی باشندوں نے سرحد پار کرنے والے چاروں افراد سے لوٹ مار کی تھی، جس کے دوران انہوں نے 29سالہ شخص پر چھریوں کے وار بھی کئے تھے۔تمام ملزمان مبینہ طور پر پاکستانی کے قتل میں ملوث ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش ریلوے ٹریک کے قریب سے بر آمد ہوئی تھی۔