امریکہ کیخلاف ہزاروں ترک سڑکوں پر آگئے

0

انقرہ / واشنگٹن (امت نیوز) امریکہ کیخلاف ہزاروں ترک شہری انقر ہ میں سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرہ کیا اور حکومت اور اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں امریکی پابندیوں کیخلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کی۔ ملاقات سے قبل امریکی اور ترک وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو سخت انتباہ کئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں حکمران جماعت کے ساتھ اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کیا اور امریکی پابندیوں اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے سخت مزاحمت کا مطالبہ کردیا ہے ،وہیں انقرہ میں امریکی سفارت خانے کےسامنے ہزاروں ترک شہری جمع ہوگئے اور امریکی پابندیوں کیخلاف سخت احتجاج کیا۔ مظاہرے میں ترک صدر طیب رجب اردگان کی جماعت اے کے پی کےعلاوہ اپوزیشن کی چاروں بڑی جماعتوں نے شرکت کی ،وہیں پارلیمنٹ میں سوائے کرد ایچ ڈی پی پارٹی کے تمام اپوزیشن اور حکمران جماعت نے ایک مشترکہ مذمتی قرارداد کے ذریعے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا ۔ بعض اپوزیشن جماعتوں نے ترک صدر طیب اردگان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی امریکہ پر اسی طرح کی پابندیاں عائد کردیں۔ ایک پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ استنبول میں امریکی صدر کے بزنس ٹاورز کو سیل کردینا چاہئے۔ کشیدگی کی نئی لہر تب شروع ہوئی ،جب امریکی پادری اینڈریو بیرنسن کو کرد وں کے ساتھ ملک مخالف کارروائیوں میں ملوث اور فوجی بغاوت کو بڑھاوا دینے کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا تھا ۔انکا مقدمہ قریب الاختتام ہے، جس میں ان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے اور انہیں 35برس تک کی قید کی سزاسنائی جا سکتی ہے۔ تحقیقات میں شامل 2ترک وزیروں پر احتجاجا امریکہ نے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More