سرفراز کو کپتان برقرار کھنے لے فیصلے سے معین خان خوش
کراچی(خبر ایجنسی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنا واضح پیغام ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا تھا کہ ڈریسنگ روم کی خبریں باہر نہیں آنی چاہیں، ڈریسنگ روم پرائیویٹ جگہ ہے وہاں کی خبریں باہر جانا مناسب نہیں، جو کھلاڑی ڈریسنگ روم کی خبریں باہر کرتے ہیں مستقبل میں خود ٹیم سے باہر ہو جاتے ہیں۔