تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن سامنے لائی جائے گی-مراد سعید

0

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ ملک بھر میں تعمیراتی منصوبوں میں کی گئی کرپشن کو سامنے لایا جائے گا اور لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے الزام عائد کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملتان سکھر موٹر وے کی تعمیر کے لیے 259 ارب روپے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔مراد سعید نے کہا کہ ’ بعدازاں مالیاتی بدانتظامی کے باعث اس کی لاگت292 ارب روپے تک جاپہنچی جس کی وجہ سے منصوبے کو شدید نقصان پہنچا‘۔انہوں نے کہا کہ ’ مسلم لیگ (ن) نے منصوبے کے ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دیے تھے جس کی وجہ سے قوم کو اربوں روپے کے خسارے کا سامنا ہوا‘۔مراد سعید نے الزام عائد کیا کہ ’احسن اقبال، جاوید صادق اور شریف برادران اس منصوبے میں ملوث ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More