علیم خان کی گرفتاری میں پرویز الہیٰ کے ملوث ہونے کا الزام

0

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) علیم خان کی گرفتاری میں پرویز الہیٰ کے ملوث ہونے کا الزام لگا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رہنما ن لیگ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ علیم خان پرویز الٰہی کی راہ میں رکاوٹ تھے، عمران خان کے لاہور کے دورے پر پرویز الٰہی و ہمنواؤں کی جانب سے شکایت کی گئی کہ علیم خان سے چھٹکارا حاصل کرنا پڑے گا۔ ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ علیم خان کی گرفتاری اخلاقی، سیاسی، انتظامی اور انتقامی بنیادوں پر ہوئی، عمران خان کے لاہور کے دورے پر پرویز الٰہی و ہمنواؤں کی جانب سے شکایت کی گئی کہ علیم خان سے چھٹکارا حاصل کرنا پڑے گا ورنہ ق لیگ سے انتظامی حوالے سے کوئی پوچھ گچھ نہ رکھی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان پرویز الٰہی کی راہ میں رکاوٹ تھے اور خود عمران خان کے لیے بوجھ تھے کیوں کہ یہ اے ٹی ایم مشین اب خالی ہوچکی تھی لہذا انہیں راستے سے ہٹا دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More