بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ کیلئے ہر صورت پاکستان آنا ہوگا

0

نئی دلی (امت نیوز) پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی کرکٹ سیریز ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن اب کھیل کے میدان سے خوشخبری آگئی ہے۔ٹینس کے ڈیوس کپ کیلئے ستمبر میں بھارتی ٹیم کو ہر حال میں پاکستان آکر کھیلنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جس کے میچز پاکستان میں ہوں گے۔ اکھل بھارتیہ ٹینس سنگھ (اے آئی ٹی اے ) کے سیکرٹری ہرونمے چیٹرجی کو یقین ہے کہ ٹیم انڈیا اپنے ڈیوس کپ مقابلے کیلئے پاکستان کا دورہ ضرور کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More