پی سی بی ملازمین پر نئے ایم ڈی بھاری پڑنے لگے

0

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی ملازمین پر نئے ایم ڈی وسیم خان بھاری پڑنے لگے ہیں۔آئندہ لیگ میں کوئی بھی ملازم پی ایس ایل میں کام نہیں کریگا۔ جبکہ گورننگ بورڈ کے بھی مزے ختم کردیئے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کے دوران پی سی بی کی جانب سے’’دورے‘‘ بند کر دیے گئے جبکہ گورننگ بورڈ ارکان کو بھی دبئی نہیں بھیجا جائیگا۔ زیادہ اختیارات کے حامل ایم ڈی بورڈ وسیم خان کی ہدایت کے بعد چیئرمین احسان مانی نے پی سی بی کی جانب سے’’دورے‘‘ بند کر دیے ہیں، البتہ فیصلے کا اطلاق اپنے ملازمین پر نہیں ہوگا، ذرائع کے مطابق جمعرات کو لاہور میں گورننگ بورڈ میٹنگ کے دوران ایک رکن نے چیئرمین سے پوچھا کہ پی ایس ایل کیلیے دبئی بھیجنے کا کیا پلان ہے؟۔جواب میں احسان مانی نے کہا کہ بورڈ کسی کو اسپانسر نہیں کرے گا، البتہ گورننگ بورڈ ارکان اگر اپنے خرچ پر جانا چاہیں تو انھیں میچ کے اعزازی پاسز فراہم کر دیے جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس بار کسی صحافی کو بھی پی سی بی کی جانب سے یو اے ای نہیں بھیجا جائیگا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More