پولیس کو دھمکی دینا اسٹرائیکر کو مہنگا پڑگیا
بیزائرس(امت نیوز)مونٹی پلیئرکے سٹرائیکراینڈی ڈلورٹ کوگزشتہ روزپولیس افسران سے دھمکی آمیزرویہ اختیارکرنے پردوسال معطل شدہ قیدکی سزااور18000یوروز(20000ڈالر)جرمانہ عائدکردیاہے ،یہ بات ایک قانونی ذریعہ نے بتائی۔27سالہ ڈیلورٹ جوساتھی لیگ ون کلب تولوس سے ادھارپرہیں ،کوگزشتہ سال اگست میں اس وقت گرفتارکیاگیاتھا،جب وہ اس گاڑی میں سوارتھے ،جس کاپولیس پیچھاکررہی تھی ،جب پولیس نے گاڑی کورکنے کااشارہ کیاتوڈرائیورنے رکنے سے انکارکردیااوراس کی بجائے گاڑی دوڑادی ۔