متحدہ احتجاج میں پٹنے والا فاروق ستار کا ساتھی نکلا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ پاکستان کی جناب سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے دوران عامر خان کی ہدایت پر پیٹنے والا فاروق ستار کا ساتھی نکلا۔ پی آئی بی پٹائی کے دوران فاروق ستار تماشا دیکھتے رہے اور بعد میں معذرتیں کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ کے احتجاجی پروگرام کے دوران پانی کی بوتل نہ ملنے کے معاملے پر احتجاج کرنے والے انور کھوکھر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انور کھوکھر کا کہناہے کہ وہ پی آئی بی گروپ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن ہے اور پارٹی کا بانی رکن ہے وہ 22اگست کے بعد سے فاروق ستار کے ساتھ کام کررہے تھے۔ جمعرات کو فاروق ستار نے احتجاج کے لئے فیملی کے ساتھ بلوایا تھا لیکن وہاں مجھ پر تشدد کیا گیا پروگرام ختم ہونے کے بعد فاروق ستار گاڑی میں ان کے پاس آئے تھے اور معذرت کرنے کے ساتھ بے بسی ظاہر کرتے رہے ساتھ ہی پولیس کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہادر آباد مرکز فون کرکے عامر خان اور دیگر سے رابطہ کرنے اور احتجاج کی کوشش کی تھی تاہم فون بند کردیا گیا اور کہا رہنما نے موبائل فون اٹینڈ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ کے موجودہ رہنماؤں کے سامنے بانی کارکن کی کوئی حیثیت نہیں ہے متحدہ بننے کے بعد 1986 میں پارٹی کو لیاری میں متعارف کرایا تھا۔ اب میں قانونی کارروائی بھی کروں گا ‘‘امت’’ نے موقف کے لئے فاروق ستار اور عامر خان سے رابطے کی کوشش کی تاہم رابطہ نہیں ہوسکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More