قومی یوتھ و جونیئر ویمن ہینڈ بال سلیکشن کیلئے ٹرائلز کل شروع ہوںگے
اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی یوتھ و جونیئر ویمن ہینڈ بال کیلئے سلیکشن ٹرائلز (کل) جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد انٹرنیشنل ہینڈ بال کورٹ میں شروع ہوں گے۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل جاوید اقبال گل نے اے پی پی سے گفتگو کرتے بتایا کہ ٹرائلز کیلئے پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے چیئرمین محمد جواد ہوںگے ۔
٭٭٭٭٭