العزیزیہ-فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی 7 اگست تک ملتوی

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 اگست تک ملتوی کردی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنس پر کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔ریفرنس منتقل کرنے کی درخواست پر نواز شریف کے وکیل ہائیکورٹ میں دلائل مکمل کرچکے ہیں۔ درخواست پر نیب پراسیکیوٹر منگل کے روز دلائل دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More