چیف سلیکٹر پی ایس ایل پلیئرز کا جائزہ لینگے

0

لاہور(امت نیوز) مستقبل میں ہونے والی سیریز اورورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں نئے باصلاحیت کھلاڑی شامل کرنے کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا مسلسل جائز ہ لے رہی ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کاجائزہ لینے والے ٹیم مینجمنٹ کے عہدیداران سے مشاورت کیلئے آج جمعہ کے روز دوبئی روانگی متوقع ہے ۔ یو اے ای میں اپنے دورے کے دوران چیف سلیکٹر نہ صرف پی ایس ایل کے میچز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے بلکہ آسٹریلیا کیخلاف ایک روزہ سیریز کیلئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ مشاورت بھی کریں گے۔انضمام الحق نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے اور پھر ان کو قومی ٹیم کے آئندہ دورہ میں ٹیم کا حصہ بنائیں گے ۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More