”ہوم کراؤڈ کے سامنے پرفارم کرنا چاہتا ہوں“
دبئی (امت نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والے میچز میں اپنے تماشائیوں کے سامنے پرفارم کرنے کےلئے پرجوش ہیں۔میری خواہش ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کھیل کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کامیابی سے ہمکنارکرا¶ں۔۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کا میاب ایونٹ بن چکا ہے ۔پی ایس ایل فور میں بھی اب تک منعقدہ مقابلے دلچسپ رہے، مختلف ٹیموں میں کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں سے انہیں کافی سیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہارجیت کی طرح انجریز بھی کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ لیگ کے دوران حفیظ سمیت کئی کرکٹرز کو باہر ہونا پڑا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد ،احمد شہزاد ،محمد نواز ،محمد اصغر ،صہیب مقصود ،عمر امین ،وہاب ریاض ،امام الحق ،حارث رؤف ،حارث سہیل ،سلمان بٹ ،شاہین آفریدی ،یاسر شاہ اور دیگر کھلاڑی جو کہ پی ایس ایل کی مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں وہ پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی میں ہونے والے 8 میچز میں اپنی ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کےلئے بہت پرجوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی تماشائی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی کی وجہ سے اپنے ہیروز کو اپنی گراؤنڈز میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں اور پاکستانی کھلاڑی بھی ہوم گراؤنڈ میںپاکستانی تماشائیوں کے سامنے پرفارم کرنا چاہتے ہیں ۔
٭٭٭٭٭