ہملٹن ٹیسٹ- بنگلہ دیش کیخلاف کیویز کی پوزیشن مستحکم

0

ہملٹن (امت نیوز) ٹام لیتھم اور جیت راوال کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کے خلاف ہملٹن ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے دوسرے روز بنگلہ دیشی اننگز کے سکور 234 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصنان پر 451 رنز بناکر مجموعی طور پر 217 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کا دوسرا روز بلے بازوں کے نام رہا، بنگلہ دیشی بائولرز پورے دن میں چار کھلاڑی آئوٹ کرسکے۔ ٹام لیتھم 161، جیت راوال 132 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 254 رنز کی شراکت دار قائم کرکے اپنی ٹیم کی ہملٹن ٹیسٹ میچ پر پوزیشن مستحکم بنادی۔ یہ نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلی وکٹ پر رنز کے اعتبار سے تیسری بڑی شراکت داری ہے ۔ کپتان کین ولیمسن 93 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، نیکولز 53 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے سومیا سرکار نے دو جبکہ مہدی حسن مرزا اور محمود اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعہ کو پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کیوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز بغیر کسی نقصان کے 86 رنز سے شروع کی تو جیت راوال 51 اور ٹام لیتھم 35 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی شاندار انداز میں بلے بازی کا مظاہر کیا اور بنگلہ دیشی بائولرز کی خوب دھلائی کی اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی سنچریاں بھی سکور اور خاص بات دونوں نے ملکر پہلی وکٹ پر 254 رنز کی شراکت دار قائم کی ۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More