انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن 14 سال بعد پاکستان پر مہربان

0

لاہور(امت نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان پر مہربان ہوگئی، 14سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل ایونٹ ’’ہاکی اوپن سیریز‘‘ کی میزبانی سونپ دی۔ہاکی کے حلقوں سے خوشخبری آگئی، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 14سال کے عرصے کے بعد پاکستان کو انٹرنیشنل ایونٹ ہاکی اوپن سیریز کی میزبانی سونپ دی ہے۔ 22 ستمبر سے 30 ستمبر تک لاہور میں شیڈول ہاکی اوپن سیریز میں اومان، بنگلہ دیش، ترکی، قازقستان، چین اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یاد رہے کہ 2004 میں پاکستان نے آخری بار چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق گو پاکستان ٹیم کا شمار دنیا کی ہائی پروفائل ٹیموں میں ہوتا ہے اس لیے گرین شرٹس کو ایونٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More