’’تھرو بال چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا‘‘

0

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے صدر طاہر نوید نے کہا ہے کہ قومی تھروبال چیمپئن شپ سے ملک میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے۔ گذشتہ روز سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی تھروبال چیمپئن شپ 12 مارچ سے پشاور میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے تربیتی کیمپ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی بھر پور تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تھرو بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں طاہر نوید نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے تعلیمی ادارے بڑا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بڑے بڑے عالمی سطح کے اعزازات تھے جن میں ہاکی، سکواش، کرکٹ وغیرہ شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More