کرکٹ دوبارہ 2022ء میں شیڈول ایشین گیمز میں شامل

0

بنکاک (امت نیوز) اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے کرکٹ کو دوبارہ ایشین گیمز میں شامل کر لیا ۔ کرکٹ 2022ء میں چین میں شیڈول میگا گیمز کا حصہ ہو گا۔ اس بات کا فیصلہ او سی اے جنرل اسمبلی اجلاس میں کیا گیا۔ او سی اے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق او سی اے جنرل اسمبلی اجلاس بنکاک، تھائی لینڈ میں منعقدہ ہوا جس میں کرکٹ کو دوبارہ گیمز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ او سی اے کے فیصلے کے بعد کرکٹ اب 2022ء میں شیڈول میگا گیمز کا حصہ ہو گا اور امکان ہے کہ ایونٹ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ او سی اے کے نائب صدر رندھیر سنگھ نے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کرکٹ کو دوبارہ ایشین گیمز میں شامل کیا گیا ہے، بلاشبہ شائقین کرکٹ کیلئے بھی یہ ایک بڑی خوشخبری ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More