آئی سی سی میں بھارتی اجارہ داری بڑھنے لگی
دبئی۔ ممبئی (اے پی پی۔ امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بھارت کی اجارہ داری بڑھنے لگی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے کو مزید تین برس کیلئے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ان کی بطور چیئرمین آخری مدت ہو گی۔ انیل کمبلے بھارت کی قومی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین برقرار رکھنے کا اعلان آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔ آئی سی سی نے 2012ء میں انیل کمبلے کو آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔ دبئی میں منعقدہ آئی سی سی بورڈ کے چھ روزہ اجلاس میں کمبلے کو مزید تین برس کیلئے اس عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ ان کی بطور چیئرمین آخری مدت ہو گی۔
٭٭٭٭٭