ایشانت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں نیا اعزاز حاصل کرلیا

0

برمنگھم(امت نیوز) ایشانت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے ساتویں بھارتی بائولر بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے سابق ہم وطن بائولر چندرا سیکھر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، چندرا سیکھر نے 242 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ ایشانت شرما کی وکٹوں کی تعداد 244 ہو گئی ہے، بھارت کی جانب سے انیل کمبلے 619 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، کیپل دیو 434 وکٹیں لیکر دوسرے، ہربھجن سنگھ 417 وکٹیں لیکر تیسرے، ایشون 323 وکٹیں لیکر چوتھے، ظہیر خان 311 وکٹیں لیکر پانچویں اور بیدی 266 وکٹیں لیکر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More